راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ ہوسکتاہے کہ شہبازشریف نے ریحام خان کو2لاکھ پاؤنڈدیئے ہوںکیوں کہ مجھےلگتا ہےکہ ریحام خان کی کتاب کے اصل کھلاڑی شہبازشریف ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ریحام خان بکنے والی عورت ہے اور انہوں نے سب کچھ پیسے کیلئے کیا ہے۔اور میں یقین سے کہتا ہوں کہ اس کتاب سے عمران خان کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا جس کے بعد نوا زشریف اور شہباز شریف گلی گلی میں یہ کہتے پھریں گے کہ ہم نے یہ کتاب نہیں لکھوا ئی ہے۔
سرابرہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے مزید کہاکہ شہباز شریف بہت بڑے ڈرامے باز ہیں ان کے خلاف بہت سے کرپشن کے کیسز ہیں اور ایک دن وہ خود جیل جائیں گے ۔