اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمرا ن خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا کہ میں آزاد ہوں اور مجھے کوئی روک نہیں سکتا۔
جب چاہوں گی کتاب منظرعام پر لے آوں گی،کردار کشی سے رکنے والی نہیں ہوں،سچ لکھوں گی اور ہر عدالت میں سامنا کروں گی ۔
تفصیلات کے مطابق اپنےایک انٹرویو میں ریحام خان کا کہناتھا کہ لوٹے شرمندہ ہوں گے اور انہیں اپنے بیان واپس لینا پڑیں گے۔
میں کسی کے ایجنڈے پرکام نہیں کررہی ہوں جبکہ حمزہ عباسی لفافہ لے کر شہباز شریف کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔