اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کاغذات نامزدگی کے معاملے پر ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کیلئے 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق کاغذات نامزدگی کے معاملے پر ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کیلئے 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیاہے، چیف جسٹس ثاقب نثار لارجر بینچ کی سربراہی کریں گے۔5 رکنی لارجر بینچ بدھ ساڑھے گیارہ بجے ایاز صادق، الیکشن کمیشن اور دیگر اپیلوں پر سماعت کرے گا۔ لارجر بینچ میں جسٹس عظمت سعید، جسٹس مشیر عالم، جسٹس طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہیں۔