لاہور: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما زعیم قادری نے کہا کہ ریحام خان کی کتاب کی مذمت کرتے ہیں، یہ ہماری پارٹی پوزیشن ہے،انہوں نے کہاکہ نوازشریف اس قسم کی کتاب کی حمایت نہیں کریں گے، نہ ہی اہمیت و فوقیت دیں گے۔
انہوںنے کہاکہ ریحام خان کی کتاب میں جو کچھ ہے، اس پرمزید بات نہ کی جائے، یہی بہتر ہے، معذرت کے ساتھ اس کتاب میں ریحام خان خاتون ہونے کا ثبوت نہیں دے رہیں۔
ایک سوال کے جواب میںانھوں نے کہا کہ ریحام خان نے علیحدگی کے بعد خود کہا تھا کہ سب کچھ بتاؤں گی، اس ضمن میں ہم پر الزام درست نہیںہیں۔