لاہور :مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما بیر سٹر ظفر اللہ نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان کے ساتھ زیادتی کی ہے اور مجھے اس پر شرم آ تی ہے ۔
بیرسٹر ظفراللہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میر ا پی ٹی آئی سے شدید اختلاف ہے لیکن ہمارے لوگوں نے جمائما کے ساتھ زیادتی کی ہے ، مجھے شرم آتی ہے ، ہم نے اس کو یہودی بنایا ، پہلی بات تو یہ کہ یہودی سے بھی شادی کرنے کی اجازت ہے ، کوئی بری بات نہیں ہے ۔ جمائما کہتی ہیں کہ میں مسلمان ہوں تو میں کون ہوتا ہوں ، میں نے ان کی دو چیزیں ایسی دیکھیں ہیں جس کے باعث میں ان کو باوقار خاتون سمجھتاہوں ، میں پاکستان کی طرف سے کہتاہوں کہ ہم انے اس کے ساتھ زیادتی کی ہے ، عمران خان کا بنی گالہ کا گھر انہوں نے خریدا تھا لیکن طلاق ہو گئی ،جمائما نے سیف اللہ نیازی کو بیان حلفی دیا جو بعد میں مرے پاس آیا ، جمائما نے خان صاحب کو کہا کہ میں نے یہ بے نامی خریدا تھا ، آپ کی میری طلاق ہو گئی ہے اور یہ مجھے اپنے نام رکھنا مناسب نہیں ہے ۔ان کا کہناتھا کہ میں عمران خان پر الزام نہیں لگا رہا ، اس کا عدالت نے فیصلہ کر دیا ہے۔