اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سائنسی لحاظ سے 29 رمضان المبارک کو چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔ماہرین موسمیات نے وزارت مذہبی امورکو شوال کے چاند کی عمر کے حوالے سے تفصیلات بھیج دی ہیں۔
ماہرین موسمیات نے بھیجی جانے والی رپورٹ میں بتایا ہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش 14 جون کی شب 12 بجکر 45 منٹ پر ہوگی۔ اس لحاظ سے غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمرصرف 19 گھنٹے تین منٹ ہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق غروب آفتاب کے وقت سے چاند 39 منٹ تک آسمان پر دکھائی دے گا۔ سائنسی طور پر چاند کی عمر 26 گھنٹے42 منٹ ہوتو وہ دکھائی دے سکتا ہے۔