دمشق:شام میں موجود فلسطینی عہدیدار نے بتایا ہے کہ ایک مسلح گروپ دمشق میں موجود اسرائیلیوں کی قبروں سے ان کی باقیات چوری کرنے میں سرگرم ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق فلسطینی عہدیدار نے بتایا کہ دمشق کے نواحی علاقے میں قائم ایک پناہ گزین کیمپ میں مسلح گروپ نے تین لاپتا اسرائیلی فوجیوں کی قبریں کھود کر ان کی باقیات نکالنے کی کوشش کی۔
عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے رہ نما انور رجا نے بتایا کہ تینوں اسرائیلی فوجی سنہ 1982ء کی جنگ سے لا پتا ہیں۔ ان کی لاشیں لبنان سے شام منتقل کی گئی تھیں انہیں ایک پناہ گزین کیمپ میں دفن کیا گیاتھا۔
ان کاکہنا تھا کہ شامی اپوزیشن کا ایک گروپ اسرائیلی فوجیوں کی باقیات چوری کرنے کے لیے کوشاں ہے۔