لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے گزشتہ روز پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی سماجی کارکن اور تجزیہ کار گل بخاری اغوا کے چند گھنٹے بعد گھر واپس پہنچ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق نجی چینل سے وابستہ سیاسی تجزیہ کار اور انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی خاتون گل بخاری گزشتہ روز گھر جاتے وقت سرور روڈسے پر اسرار طور پر لاپتہ ہوگئیں تھی۔
مغویہ کے ورثا اور معروف وکیل اور سماجی کارکن حنا جیلانی مقدمہ درج کروانے تھانہ سرور روڈ پہنچے۔ تاہم تمام ٹی وی چینلز پر گل بخاری کے اغوا کی خبریں نشر ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی وہ اپنے گھر واپس پہنچ گئیں۔ جبکہ گل بخاری کی واپسی کے بارے میں پولیس کے اعلیٰ حکام نے بھی تصدیق کی ہے۔
گل بخاری نے کسی بھی میڈیا نمائندے سے بات کرنے سے گریز کیا۔
Tags گل بخاری، واپس