لاہور: ہائی کورٹ میں نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کے خلاف درخواست دائر کردی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں مقامی وکیل جاوید اقبال جعفری کی جانب سے نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ نگران وزیراعظم نے عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے آبائی علاقے سوات کا دورہ کیا تھا جس پر سرکاری خزانے سے بے پناہ اخراجات کئے گئے۔ نگران وزیراعظم کو پروٹوکول دیا گیا، ان کی سیکورٹی اور آمدورفت پر جو اخراجات آئے وہ سرکاری خزانے سے لئے گئے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ نگران وزیراعظم کو حکم دیا جائے کہ وہ اپنے نجی دورہ سوات میں آنے والے اخراجات کو قومی خزانے میں جمع کرائیں۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید نے درخواست پر سماعت کی اور اسے سماعت کے لئے پیش کرنے کی ہدایت کی۔
Tags نگراں وزیراعظم، لاہور ہائیکورٹ