ٹورنٹو: موبائل فون بنانے والی معروف کمپنی بلیک بیری اینڈرائیڈ فون متعارف کرانے کیلئے تیار ہے، کمپنی کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ جلد اسمارٹ فون متعارف کرایا جائے گا جس میں اینڈرائیڈ ورژن ہوگا۔
ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق فون رواں ماہ 7 جون کو متعارف کرایا جائے گا جسے بلیک بیری 2 کا نام دیا گیاہے۔
بلیک بیری 2 میں 8 اور 12 میگا پکسل کے فرنٹ اور بیک کیمرے ہوں گے جبکہ 4 جی بی اس کی ریم ہوگی علاوہ ازیں موبائل کی اسٹوریج 64 سے 128 گیگا بائٹس تک ہوگی جس کو بڑھانے کیلئے میموری کارڈ کا سلاڈ بھی دیا گیا ہے۔
حیران کن بات یہ ہے کہ بلیک بیری نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے فون میں بٹن والا کی بورڈ دیا ہے اس کے علاوہ اسکرین ٹچ کر کے بھی فون کو چلایا جاسکے گا۔کمپنی کی جانب سے تاحال قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا۔