ماحول سے سیکھنے والے روبوٹ تیار کرلئے گئے

 

اسلام آباد:انسانوں اور مشینوں کے ساتھ بات چیت کو آسان بنانے کے لیے نئے روبوٹ متعارف کرائے گئے ہیں جو خود ہمارے ماحول سے سیکھیں گے اور اس پر عمل کریں گے۔میڈیلین گینن 10سال کی محنت کے بعد ماحول سے سیکھنے والے روبوٹ تیار کرلیا ہے۔ یہ روبوٹ چلنے اور بولنے سے محروم ہے لیکن اپنے بنانے والی کی تمام حرکات کو مکمل طور پر پرکھتا اور پھر ان پر عمل کرتا ہے۔میمس نامی روبوٹ 1200 کلوگرام صنعتی روبوٹ ہے جو ایک حرکت کرنے والا بڑا بازو رکھتا ہے۔میمس نامی روبوٹ میں کوئی پری پروگرامڈ مووز نہیں ہیں بلکہ وہ دیکھتا ہے کہ کون اس سے ملنے آیا ہے، سینسرز کی مدد سے اسے محسوس کرتا ہے پھر اس کے ساتھ حرکت کرتا ہے۔گینن کا کہنا ہے کہ اس نے مشین اور انسانوں کی باہمی بات چیت کو بہتر بنانے کے لیے یہ روبوٹ ڈیزائن کیا ہے۔سات میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے حرکت کرنے والا یہ روبوٹ دیکھ نہیں سکتا، اس کے باوجود وہ 300 کلو گرام تک کا وزن باآسانی اٹھا لیتا ہے۔