اصغر خان کیس،نواز شریف نے وکیل کی خدمات حاصل کرلیں

اسلام آباد:اصغرخان کیس، مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف نےاصغر خان کیس میں سپریم کورٹ کے حکم کے بعدجواب داخل کرنے کا فیصلہ کرلیاہے،جس کیلئے انہوں نے وکیل کی خدمات حاصل کرلیںہیں۔
ذرائع کے مطابق نوازشریف نے بیرسٹر محمد منور دگل کی خدمات حاصل کیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر محمد منور دگل نے نوازشریف کی جانب سے وکالت نامہ سپریم کورٹ میں جمع کرادیاہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نوازشریف سمیت28 سیاستدانوں سے 12جون تک جواب طلب کررکھا ہے۔