لندن:ریحام خان کی کتاب میں جس بلیک بیری فون کا ذکر ہے وہ ریحام خان کے پاس موجود ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق یہ بلیک بیری فون عمران خان کا ہے،ریحام خان عمران خان سے طلاق کے بعد بنی گالا سےیہ بلیک بیری فون اپنے ساتھ لندن لے آئی تھیں،ریحام خان نے یہ فون اپنی کسی دوست کے پاس یا پھر انشورنس کمپنی کے پاس رکھا ہوا ہے،باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بلیک بیری فون ریحام خان کے پاس برطانیہ میں موجود ہے،تحریک انصاف کے پاس کتاب کا جو مسودہ دستیاب ہے اس میں بھی اس بلیک بیری فون کا ذکر موجود ہے،پی ٹی آئی کی قیادت جانتی ہے کہ کتاب میں بلیک بیری کا ذکر کس حوالے سے ہے،ذارئع کے مطابق طلاق سے 2 ماہ قبل عمران خان نے ریحام خان سے علیحدگی سے متعلق برطانیہ میں کچھ لوگوں سے اسی فون کے ذریعےقانونی مشاورت کے لئے رابطے کیےتھے،ان رابطوں میں عمران خان نے ریحام خان سے علیحدگی کی صورت میں لندن میں چند لوگوں سے قانونی رائے لی تھی،ذرائع کے مطابق جب لندن میں یہ رابطے ہورہے تھے تو ریحام خان کو پتہ تھا کس حوالے سے بات چیت ہورہی ہےاور ان کی ازدواجی زندگی کو کیا خطرات لاحق ہیں۔ذرائع کے مطابق ریحام خان کے پاس بلیک بیری کا سارا ڈیٹا اور ای میلز موجود ہیں،جن میں عایشہ گلالئ سے متعلق ای میلز بھی ہوسکتی ہیں۔