اسلام آباد:سرکاری گاڑیوں کےاستعمال سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسے سپریم کورٹ کی گاڑی واپس لے لی جائے کیوں کہ دوست محمد خان اب جج نہیں بلکہ سیاسی سیٹ پرکام کررہے ہیں۔
اس کے علاوہ عدالت نے صوبے کے تمام غیر متعلقہ افراد سے گاڑیاں واپس لینے کے احکامات جاری کر دیے۔
دوسری جانب محکمہ نظم و نسق بلوچستان نے سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والے سابق صوبائی وزرا، مشیروں اور معاونین پر آج سے ایک لاکھ روپے یومیہ جرمانے کا فیصلہ کیا ہے۔