ن لیگی رہنماؤں کا نگراں وزیراعلیٰ حسن عسکری پر تحفظات کا اظہار

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے حسن عسکری کے بطور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تقرری پر تحفظات کا اظہار کردیا۔
اس حوالے سے سابق وزیر قانون پنجاب راناثناءاللہ نے کہا ہے کہ حسن عسکری کی بطور نگراں وزیراعلیٰ تقرری پر تحفظات ہیں۔ حسن عسکری کی تقرری پر تحریری طور پر تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔ ان کے اقدامات کو چیلنج کرسکتے ہیں۔
سابق وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ وہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کےخلاف باتیں کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ حسن عسکری جمہوریت پر یقین نہیں رکھتے، ان سے غیر جانبدار اور میرٹ پر کام کی توقع نہیں کی جاسکتی۔
دوسری جانب حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ حسن عسکری کی بطور نگراں وزیر اعلیٰ تقرری پر تحفظات ہیں وہ ایک غیر جانبدار شخص نہیں ہیں۔ ٹاک شوز میں ہمارے خلاف بولتے ہیں۔