نگراں کابینہ میں فی الحال توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک نے نگراں کابینہ میں فی الوقت توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نگراں وزیر اعظم نے وفاقی وزارت توانائی اورآبی وسائل کا اضافی چارج نگراں وزیراطلاعات سید علی ظفر کو دے دیا ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ وفاقی وزارت آئی ٹی، میری ٹائم، پوسٹل سروسز سمیت کئی وزارتوں کے قلم دان ابھی نہیں دئیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں نگراں وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصرالملک کی 6 رکنی نگراں وفاقی کابینہ نے حلف اٹھایا ہے جس میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔