اسلام آباد:سپریم کورٹ نے ڈاکٹرعافیہ سے متعلق امریکا میں پاکستانی سفارتخانے سے تین روز میں رپورٹ طلب کرلی ۔
چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کی درخواست پر سماعت کی۔
سماعت کے آغازپرعافیہ صدیقی کی بہن نے بتایا کہ پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی نے کچھ روز قبل عافیہ صدیقی سے ملاقات کی تھی۔
اس پرچیف جسٹس نے کہا کہ امریکا میں پاکستانی سفارتخانہ 3 دن میں بتائے کہ ڈاکٹرعافیہ زندہ بھی ہیں یا نہیں؟ افواہ ہے کہ عافیہ صدیقی کی وفات ہوگئی ہے۔
جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ سفارتخانے سے رپورٹ آنے دیں عدالت اس سے زیادہ کیا کرسکتی ہے؟