اسلام آباد: سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔
ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی اور پی ٹی آئی بلوچستان کے صوبائی صدر یار محمد رند کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں میر ظفر اللہ جمالی نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا عندیہ دیا۔
ترجمان کا مزید بتایا کہ میر ظفر اللہ جمالی اور یار محمد رند کے درمیان جلد ملاقات پر اتفاق کیا گیا ہے اور پارٹی چیئرمین عمران خان سے بھی ملاقات کی یقین دہانی کرائی ہے۔