عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع،جانچ پڑتال کیلئے12جون کو طلب

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیےہیں، جبکہ جمع کرائے گئے کاغذات کی جانچ پڑتال کیلئے ریٹرننگ افسر نے عمران خان کو12جون کو طلب کرلیاہے۔
واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کےکاغذات نامزدگی پر الیکشن کمیشن نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا تھاکہ عمران خان کی کاغذات نامزدگی تصدیق شدہ نہیں ہے پہلے یہ تصدیق کروا کر لائیں ۔
جس کے بعد پارٹی رہنمائوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات دور کرنے کے بعددوبارہ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیئے گئےہیں۔
خیال رہے کہ عمران خان نے کاغذات این اے243 اور پی ایس101 کے لیے جمع کرائےہیں۔