امریکا میں ہرسال اویسٹرمیلہ ہوتا ہے جس میں اویسٹر کھانے والے افراد مدعو کئے جاتے ہیں ۔ اس سال اس میلے میں پورے امریکا سے سات افراد شریک ہوئے اوردریائے مسی سپی کے پاس وولڈنبرگ پارک میں یہ مقابلہ ہوا۔
اس سال کا مقابلہ ڈیرن بریڈن نے جیتا جس کا تعلق امریکی ریاست ورجنییا کے علاقے اورنج کاؤنٹی سے ہے۔ دوسرے نمبر پردفاعی چیمپیئن مشیل لیسکو رہیں اورانہوں نے اس عرصے میں27 درجن اویسٹر کھائے۔ تیسرے نمبر پر نیواورلین کے ایڈریان مورگن تھے جنہوں نے 26 درجن اویسٹر کھائے۔
یہ مقابلہ بہت ہی دلچسپ ثابت ہوتا ہے اوراس سال اس کے لیے انتظامیہ نے 4000 اویسٹر رکھے تھے جن کو بڑی نفاست سے طشتریوں میں سجایا گیا تھا۔ شرکا تیزی سے ایک کے بعد ایک اویسٹر کھاتے رہے اوررضاکار ان کے آگے اویسٹر سے بھری طشتریاں سجاتے رہے جبکہ شرکا میزوں پر جھک کر انہیں تیزی سے معدے سے میں اتارتے رہے۔
بریڈن نے 480 اویسٹر 8 منٹ میں چٹ کرڈالے اور یہ مقابلہ اپنے نام کرلیا جو ایک نیا ریکارڈ بھی ہے۔