اسلام آباد: چیف جسٹس ثاقب نثار نے ہری پور ضلع کے2 صوبائی اسمبلی کی حلقہ بندیوں کو آبادی کے تناسب سے درست کرنے کی درخواست خارج کردی اورالیکشن کمیشن کے 9 اپریل 2018 کے فیصلے کو برقرار رکھنے کا حکم جاری کرتےہوئے کہاکہ ہم ملک میں حلقہ بندیوں کو متاثر نہیں ہونے دیں گےاور چیف جسٹس ثاقب نثار نےکہاکہ ’حلقہ بندیوں کے حوالے سے تمام درخواستوں پر میں خود سماعت کروں گا‘۔
خیال رہے کہ درخواست گزارنے درخواست کی تھی کہ پی کے 40 اور پی کے 42 کے حلقوں میں ووٹرز کی تعداد میں بہت بڑا فرق ہے اور گزارش کی تھی کہ ان حلقوں میں دوبارہ حلقہ بندیاں کی جائیں۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے اس کے ساتھ ساتھ کچھی اور جھل مگسی کے علاقوں کی حلقہ بندیوں کے خلاف 9 درخواستوں کو بھی خارج کردیا۔