الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کی تاریخ میں توسیع کردی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 3 دن کی توسیع کر دی ہے جس کے بعد کاغذات نامزدگی 11 جون تک جمع کرائے جا سکتے ہیں جس کے بعد کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ خواتین اور اقلیتوں کے لئے ترجیحی فہرستیں بھی 11 جون تک جمع کروائی جائیں۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گزشتہ ہفتے عام انتخابات کے حتمی شیڈول کا اعلان کیا تھا۔
شیڈول کے مطابق 19 جون تک کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی،26 جون تک اپیلوں پر فیصلے کیے جائیں گے،27 جون تک امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست آویزاں کی جائے گی،28 جون تک کاغذات نامزدگی واپس لیے جا سکیں گے جبکہ29 جون کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے جس کے بعد امیدوار اپنی انتخابی مہم چلا سکیں گے۔