واشنگٹن :نگران وزیر اعظم جسٹس (ر)ناصر الملک کو نائب امریکی صدر مائیک پنس نے فون کرکےمبارکباد دی اور امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے نگران وزیر اعظم کو نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا ۔
اس موقع پر نائب امریکی صدر نے نگران وزیر اعظم کی بطور جج دی گئی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے ان کوخراج تحسین پیش کیا ۔
گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے پاک امریکہ تعلقات مضبوط کرنے پر اتفاق کیا اور افغانستان میں امن کے حصول کیلئے جدوجہد اور مشترکہ کوششیں کرنے پر اتفاق کیا ۔
اس موقع پرموقع پرنگران وزیر اعظم بننے پر مبار کباد دینے پر نائب امریکی صدر کا شکریہ ادا کیااورکہاکہ نگران حکومت اقتدار کی منتقلی کے لئے اپنی ذمہ داری پوری کر ے گی اور شفاف انتخاباتکے انعقاد کےلئے الیکشن کمیشن سے معاونت کر رہے ہیں۔