سابق صدر پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بلاک

اسلام آباد :نادرانے سابق صدر پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بلاک کردیاسابق صدر کا شناختی کارڈ بلاک ہوتے ہی ان کا پاسپورٹ بھی بلاک ہوگیاہے۔
اس کے علاوہ پرویزمشرف پاکستان میں موجود 10 سے زائد جائیدادوں کی خریدوفروخت سے بھی محروم ہوگئے ہیں۔خیال رہے کہ پرویز مشرف کے 4 پلاٹس کراچی اور تین جائیدادیں اسلام آباد میں ہیں۔
ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کے شناختی کارڈ کے بلاک ہونےسےان کے بینک اکاؤنٹس بھی منجمد ہوگئے ہیں ۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پرویزمشرف کا شناختی کارڈ ن لیگ کی حکومت کی ہدایت پر نہیں بلکہ عدالتی احکامات کے تحت بلاک کیا گیا۔