پنجاب میں عام انتخابات حسن عسکری کےزیرنگرانی ہی ہونگے،نگران وزیرقانون

اسلام آباد:نگران وزیر قانون بیر سٹر علی ظفر نے کہا کہ حسن عسکری کا نام حکومت ، اپوزیشن اور پارلیمانی کمیٹی کی ناکامی کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے تجویز کیا گیا ہے جبکہ حسن عسکری کے تجزیے اور تبصرے ان کو اس منصب کیلئے نا اہل نہیں کرتے اورپنجاب میں عام انتخابات حسن عسکری کے زیر نگرانی ہی ہونگے اب آئین کے مطابق اس کو واپس نہیں لیا جا سکتا ۔نگران وزیر قانون بیر سٹر علی ظفر نے کہا کہ اگر انہوں نے مسلم لیگ ن کے بارے میں کچھ تجزیے دیئے بھی ہیں تو وہ آئینی طور پرنا اہل نہیں ہوتے ۔ ان کوالیکشن کمیشن نے آئینی طور پر نامزدکیاہے اور پنجاب میں انتخابات ان کے زیر نگرانی ہی ہونگے ۔ انہوںنے مزید کہاکہ انتخابات میں حصہ لینے والے سیاسی رہنماؤں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائیگی ۔نگران حکومت کی ذمہ داری یہی ہوگی کہ ایک پرامن ماحو ل میں شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کروائے۔