ن لیگ الیکشن نتائج پر تنازع کھڑا کر نے کیلئے ماحول بنا رہی ہے،فواد

اسلام آباد:تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو اپنی شکست صاف نظر آرہی ہے اس لئے وہ ایسا ماحول بنا رہی ہے کہ الیکشن کے نتائج پر کو ئی تنازع کھڑا کر سکیں۔
انہوںنے کہاکہ جب پارلیمانی کمیٹی کوئی فیصلہ کردے پھر اس میں ترمیم نہیں ہو سکتی ۔انہوں نے کہا کہ حسن عسکری کا تقرر آئینی عمل کے نتیجے میں کیا گیا ہے ۔
فواد چوہدری نے کہاکہ جہاں پر آئین آجائے وہاں کسی کی رائے کی اہمیت نہیں رہتی حسن عسکری نے جو کتاب لکھی تھی وہ پاکستان کی ملٹری سٹیبلشمنٹ کے خلاف ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کیخلاف ایاز میر کی رائے حسن عسکری سے بھی سخت ہے ۔