نئی دہلی: بھارت کے شہر ممبئی میں شہری گئے تو کھانا کھانے لیکن اپنے موبائل سے محروم ہو کر اسپتال پہنچ گئے ،شہری جب ایک ہوٹل میں کھانا کھا رہا تھا تو اچانک انکی جیب میں موبائل پھٹ گیا جس کی وجہ سے وہ خود زخمی بھی ہوگیا اور اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب شہری کی جیب میں موبائل فون پھٹتا ہے تو وہاں موجود دیگر لوگ ہوٹل سے بھاگ جاتےہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں بھی دہلی سے اندور جانے والے والی فلائٹ میں موبائل فون پھٹ گیا تھا۔ فلائٹ میں 120 مسافر سوار تھے تاہم کریو ممبر کی جانب سے موبائل فون کو پانی میں ڈالنے کے سبب طیارے کو باحفاظت لینڈ کرلیا گیا تھا۔
#WATCH: Mobile phone blasts in man's pocket in Mumbai's Bhandup. (Source: CCTV Footage) (4.6.2018) pic.twitter.com/2oC9uudHq6
— ANI (@ANI) June 5, 2018