اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ

 

کراچی: ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر میں 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 80 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر 10 ارب 4کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے اور مجموعی طور پر زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب 42 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 37 کروڑ ڈالر موجود ہیں۔