لاہور :نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے نامزد پروفیسر ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ میرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، میں عام انتخابات تک تمام سیاسی جماعتوں کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاؤں گا اور غیر جانبداری سے الیکشن کراؤں گا ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ میری کسی سیاسی جماعت سے وابستگی نہیں ہے ، انتخابات میں تاخیر کے حوالے سے ڈاکٹر حسن عسکری کا کہنا تھا کہ شفاف انتخابات میر ی ترجیح ہوگی اور پوری دیانتداری سے ذمہ داری نبھانے کی کوشش کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ میرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے ، پوری غیر جانبداری سے الیکشن کرواؤں گا اور تمام سیاسی جماعتوں کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاؤں گا ۔کابینہ کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ مختصر اور پروفیشنل افراد پر مشتمل کابینہ ہوگی، کبھی کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں رہا، پنجاب بڑا صوبہ ہے یقینا بھاری ذمہ داری عائد ہوئی ہے، انتخابات صاف اور شفاف کراؤں گا، کوئی جماعت پریشان نہ ہو، میں اپنی آئینی ذمہ داری پوری کروں گا۔ ڈاکٹر حسن عسکری کا کہنا تھا کہ مخالفین دوسروں کے بارے میں رائے دیتے رہتے ہیں، مسلم لیگ (ن) بھی رائے دے رہی ہے، اگر انہوں نے میری تقرری کو چیلنج کرنا ہے تو کردیں، مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے منصب کا غلط استعمال نہیں کروں گے ، مجھے الیکشن کمیشن نے نگران وزیر اعلی مقرر کیا ہے اور آئینی طور پر اس عہدے پر مقرر کیا گیا ہے۔