راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمرجا وید باجوہ سے تاجکستان کے قومی سلامتی کے چیئرمین نے ملاقات کی ہے،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، علاقی اور سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیاہے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے کرنل جنرل سیمومین یاتیموف کی ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی جس میں علاقائی امن واستحکام کیلئے پاکستان کے مثبت کردارپربھی گفتگو ہوئی، جنرل یاتیموف نے خطے میں استحکام کیلئے پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کی ۔ جنرل یاتیموف نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو بھی سراہا۔