درست کہتے ہیں کہ خدا نے انسان کو دماغ دیا ہے اگر اس کا صحیح استعمال کیا جائے تو انسان کیا کچھ حاصل نہیں کرسکتا۔
ٹیکنالوجی کے بھاگتے ہوئے دور میں جدید ٹیکنالوجی کے حامل گیجٹ تیار کئے جارہے ہیں۔ اسی طرح کا ایک اور ٹیکنالوجی منظرعام پر آئی ہے۔
جاپان کی ایک کمپنی نے ایسی ڈرون چھتری تیاری کی ہے۔ جسے ہاتھ میں پکڑنے کی بھی ضرورت نہیں۔ فری پیرا سول نامی یہ چھتری ڈرون مصنوعی ذہانت اور کیمرے کے مدد سے پرواز کرتا ہے اور اسے جاپانی کمپنی آساہی پاورسروسز نے تیارکی ہے۔
اس ڈرون چھتری کا وزن قریباً 8 کلوگرام ہے اور فی الحال یہ 20 منٹ تک پرواز کرسکتا ہے۔ لیکن اس کے ڈیزائنر اس میں ایک کلوگرام وزن کم کرکے اس کا پرواز کا دورانیہ ایک گھنٹے تک بڑھانے پر غورکیا جارہا ہے۔
جاپانی کمپنی کے مطابق فری پیری سول 2019 میں فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا اوراس کی قیمت 28 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔