نگراں وزیراعظم، کابینہ نے اثاثوں کی تفصیلات تاحال جمع نہ کرائی

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم کو حلف اٹھائے ایک ہفتہ گزار گیا لیکن جسٹس (ر) ناصر الملک کی جانب سے تاحال اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی گئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی یاد دہانی کے باوجود نگراں وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کے اراکین کی جانب سے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی ۔ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت حلف اٹھانے کے 3 روز میں اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنا لازم ہے۔
ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم، وفاقی کابینہ کے ارکان نے تاحال اثاثوں کی تفصیل جمع نہیں کرائی اور نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے بھی اب تک اثاثوں کی تفصیلات نہیں دی گئی۔
الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ اثاثوں کی تفصیلات نہ دینے پر قانوناً اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کردی جاتی ہے۔