عارف والا: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 20 ہزار لیٹر سے زائد جعلی دودھ پکڑلیا ۔ ملزمان برف خانے کی آڑ میں جعلی دودھ کا مکروہ دھندا چلا رہے تھے ۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کے مطابق عارف والا کے علاقے میں الفرید آئس فیکٹری پر چھاپہ مار کر جعلی دودھ برآمد کیا گیا۔ تین گاڑیوں میں بھرا 20 ہزار لیٹر جعلی دودھ، 200 کلو بناسپتی گھی ، 150 کلو یوریا کھاد ، 400 کلو خشک دودھ موقع پرتلف کردیا گیا۔ نورالامین مینگل نے بتایا کہ جعلی دودھ تیار کرکے آئس فیکٹری میں فریز کیا جاتا تھا جسے گاڑیوں میں عام دودھ کے ساتھ ملا کر مختلف شہروں میں سپلائی کیا جاتا تھا۔
https://www.facebook.com/PunjabFoodAuthorityOfficial/videos/2023623410995933/
آئس فیکٹری کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ مالک کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ ناقص دودھ سپلائی کرنے والوں سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی اورنہ انہیں دوسرا موقع دیا جائے گا کیونکہ ناقص دودھ بیچنے والے بچوں کی صحت اورمستقبل سے کھیلتے ہیں۔