کوئٹہ: بلوچستان میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا ہے جس کے بعد بلوچستان میں اس سال پولیو کیسز کی تعداد تین ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیو کا نیا کیس بلوچستان کے علاقے دکی میں کلی بابڑان سے رپورٹ ہوا ہے جہاں 18 مہینے کا بچہ پولیو کا شکارپایا گیا ۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 6 مہموں کے دوران بچےکو صرف ایک بارویکسین دی گئی جب کہ 5 مہموں کے دوران بچہ گھر پردستیاب نہیں تھا۔
اس سے قبل بھی دکی سے پولیو کے دو کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔ دکی سے پہلا کیس مارچ اوردوسرا کیس مئی میں رپورٹ ہوا تھا۔
اس طرح دکی سے رپورٹ ہونے والا یہ تیسرا جبکہ بلوچستان اورپاکستان کا بھی پولیو کا تیسرا کیس ہے۔