چند لوگوں کو عوام کی قسمت کا فیصلہ نہیں کرنے دیں گے،نوازشریف

منڈی بہاءالدین: مسلم لیگ ن کاورکرز کنونشن، کارکنوں نے بڑی تعداد میںشرکت کی ، ورکرز کنونشن سے خطاب کرتےہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف گزشتہ 70 سالوں میں چند لوگ عوام کی قسمت کا فیصلہ کرتے رہے ہیں لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔
مندی بہاوالدین میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتےہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ ہم نے نوجوانوں کے مستقبل کے لیے تبدیلی کا علم بلند کیا ہے،ووٹ کے تقدس کوبحال کرنے کے لیے آپ کومیرا ساتھ دینا ہوگا،نواز شریف نے کہاکہ آپ کے ووٹ کو پھاڑ کر پھینک دیا جاتا ہے، وعدہ کرو، ووٹ کی عزت کو بحال کرو گے، ووٹ کو عزت دینے کے لیے آپ کو نواز شریف کا آخر تک ساتھ دیناہو گا۔
سابق وزیراعظم نے کہاکہ بزدل آدمی نہیں ہوں، اس جدوجہد کونہیں چھوڑوں گا،آخری تک جائیں گے، لوگ میرے بارے میں سوچتے ہونگے کیسے آدمی سے پالا پڑا ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ اس ملک میں کسی سیاست دان نے پانچ سے زیادہ پیشیاں نہیں بھگتیں، میں 92 بھگتی ہیں اور یہ میں نے آپ کے لیے کیا۔
آئندہ عام انتخابات میں دھاندلی سے متعلق انہوںنے کہاکہ دھاندلی کرنا اب کسی کے بس کی بات نہیں ہے، جو ایسا کرے گا وہ بھگتے گا، قوم اسے سزا دے گی ۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف جو وعدہ کرتا ہے، وہ پورا کرتا ہے، جس نےلوڈ شیڈنگ، دہشتگردی ختم کی آج وہ پیشیاں بھگت رہا ہے۔
اس سے قبل سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہاکہ25 جولائی کو فیصلے کی گھڑی ہے اور مسلم لیگ ن کامیابی حاصل کرکے دوبارہ اقتدار میں آئے گی۔انہوںنے کہاکہ میں منڈی بہاالدین پہلی باریہاں آئی ہوں، ن لیگ کےشیرگرمی میں اپنے لیڈر کیلیے نکلےہیں،ان کےجذبےکوسلام پیش کرتی ہوں۔
نواز شریف کی نااہلی سے متعلق کارکنوں سے سوال کرتےہوئے سابق وزیراعظم کی بیٹی نےکہاکہ بتائیں کیابیٹےسے کوئی تنخواہ لیتا ہے؟بیٹےسےتنخواہ نہ لینےپروزیراعظم کوباہرنکال دینازیادتی ہےیانہیں؟انہوںنے کہاکہ نواز شریف کا قصور صرف یہ ہے کہ انہوںنے اپنے بیٹے سے خیالی تنخواہ کیوں نہیں لی ،تنخواہ لینے کاالزام لگاکرکروڑوں ووٹ لےکرآنےوالے کونااہل کردیاگیا۔
مریم نواز نے کہاکہ یہ صرف نوازشریف سےزیادتی نہیںہراس نمایندےسےہےجوووٹ لےکرآتاہے۔
لوڈشیڈـنگ کے حوالے سے بات کرتےہوئے مریم نواز نے کارکنوں کو مخاتب کرتےہوئے کہاکہ جس دن تک ن
لیگ کی حکومت تھی لوڈشیڈنگ کنٹرول میں تھی یا نہیں؟۔