ملتان:پاکستان پیپلز پارٹی سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور حامد سعید کاظمی کواین اے156 سے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے رضامند کرنے میں ناکام ہوگئی ،حامد سعید کاظمی نے این اے 156 سے الیكشن لڑنےسےانکار کرتےہوئے این اے 175 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ۔
پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری آج ملتان میں حامید سعید کاظمی کی رہائش گاہ پہنچے جہاں دونوں کی ملاقات ہوئی ، اس موقع پر آصف علی زرداری حامد سعید كاظمی كو تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی كے مقابلے میں الیكشن لڑاناچاہتے تھے لیکن انہوںنے معذرت کرلی۔
سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے کہاکہ میں آزاد حیثیت سے این اے 175 سے الیکشن لڑرہا ہوں، اگر جیتا تو فیصلہ کروں گا کس پارٹی میں جانا ہے۔