ملتان:تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ حامد سعید کاظمی کا شکر گزار ہوں کہ انہو ںنے میرے مقابلے میں الیکشن لڑنے سے انکار کیاہے ۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ حامدسعید کاظمی کے فیصلے سے وہ ہمارے بہت نزدیک ہوگئے ہیں ، حامدسعیدنےآصف زرداری کو انکارکیا،اس سے عمران خان کوآگاہ کرونگا، آصف زرداری کو خالی ہاتھ واپس جانا پڑا۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے منحرف رہنما سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور حامد سعید کاظمی کو الیکشن میں حصہ لینے کیلئے آصف زرداری انہیں رضامند کرنے کیلئے ان سے ملنے کیلئے گئے تھے لیکن انہوں نے انکار کر دیا ۔