ہمیں دیوار سے لگائے جانے کا عمل اب بندہونا چاہئے۔فاروق ستار

ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ اب ایم کیو ایم کو دیوار سے لگائے جانے کا عمل بندہونا چاہئیے۔
تفصیلا ت کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں نے الیکشن کے بائیکاٹ کا لفظ استعمال نہیں کیا، الیکشن کمیشن کو عبوری فیصلہ تسلیم کرنا چاہیئے۔مائنس ون فارمولا تک توٹھیک، اگر ایم کیوایم کو مائنسن کرنے کا تاثر ملا تو کوئی بھی فیصلہ کرسکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کو ایم کیوایم پاکستان کے کنوینر شپ پر میرانام لکھنا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کو اب تک سیاسی آزادی نہیں دی گئی، کراچی میں ایم کیوایم پاکستان کے دفاتر واپس کیے جائیں، 165 لاپتا افراد بازیاب نہیں کرائے گئے، بے گناہ اسیروں کو رہا نہیں کیاجارہا، مردم شماری کا تصدیقی عمل بھی نہیں ہوا، ترقیاتی فنڈز اب بھی سندھ بھر میں خرچ ہورہے ہیں، حلقہ بندیوں میں ناانصافی، ترقیاتی فنڈز کااستعمال قبل از انتخاب دھاندلی ہے، نگراں حکومت تقریباً پیپلز پارٹی کی ہے۔
سربراہ ایم کیوایم پاکستان نے کہاامیدواروں کے اخراجات پر پابندی لگائی گئی ہے، لیکن جماعت پر نہیں۔ ہمیں دیوار سے لگائے جانے کا عمل اب بندہونا چاہئیے۔
فاروق ستار نے حلقہ این اے 245، 241 اور247 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے۔ فاروق ستار نے کہااین اے 242 میں عمران خان کا مقابلہ علی رضاعابدی کریں گے۔