پاکستان تحریک انصاف کے ولید اقبال نےمسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کے مقابلے میں انتخاب لڑنے سے معذرت کر لی۔
ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق ولید اقبال نے لاہور کے حلقے سے انتخاب لڑنے کی درخواست دی تھی، جس کےبعد پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کی جانب سے ولید اقبال کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا تھا۔
پی ٹی آئی کے ذرائع کایہ بھی کہنا ہے کہ ٹکٹ جاری ہونے کے بعد ولید اقبال نے انتخاب لڑنے سے معذرت کی ہے۔
تحریک انصاف کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ولید اقبال لاہور کےصوبائی حلقے سے الیکشن لڑسکتے ہیں۔