الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاستدانوں کے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر اپ لوڈ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد سیاستدانوں کے اثاثوں کی تفصیلات مشتہر نہ کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے گزشتہ عام انتخابات میں امیداروں کے کاغذات نامزدگی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کئے تھے تاہم اس مرتبہ الیکشن کمیشن نے سیاستدانوں کے اثاثوں کی تفصیلات اور نامزدگی فارم ویب سائٹ پر اپ لوڈ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ارکان پارلیمنٹ نے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی اور ان کے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر شائع کرنے کی مخالفت کی تھی اور اس سلسلے میں انہوں نے قانون سازی ہی نہیں ہونے دی۔
واضح رہے کہ2013 میں الیکشن کمیشن نے اپنے آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے امیداروں کے کاغذات نامزدگی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کئے تھے۔