انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے نہ اپنے گھر نہ گاڑیاں

لاہور: عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے پاس نہ اپنا گھر ہے اور نہ ہی اپنی گاڑیاں موجود ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جنرل انتخابات میں حصہ لینے والے اکثریتی امیدوارجن کا تعلق مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، تحریک انصاف اور تمام سیاسی جماعتوں کے امیدوار وں کے پاس نہ اپنے گھر ہے اور نہ ہی اپنی گاڑیاں ۔
ذرائع کے مطابق انتخابات میں حصہ لینے والے کسی امیدوار نے تاحال اپنی املاک اور نہ ہی گاڑی کے ٹوکن ٹیکس کا کلیئرنس سرٹیفکیٹ لینے کے لئے درخواست کی اور نہ ہی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے رابطہ کیا۔ اس بات سے واضح ہوتا ہے کہ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار پراپرٹی اور گاڑیاں اپنے نام پر نہیں رکھتے۔