کراچی: سیکریٹری تجارت یونس ڈاگھا کا کہنا ہےکہ سالانہ بنیاد پر برآمدات میں 15 فیصد اضافہ ہوا، تین مہینوں سے مسلسل 2 ارب ڈالر سے زائد برآمدات کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے سیکریٹری تجارت یونس ڈاگھا نے کہا کہ مئی 2018 میں برآمدات 32 فیصد اضافے سے 2 ارب 14 کروڑ ڈالر رہیں، رواں مالی سال کے اختتام پر برآمدات کا حجم 23 ارب 40 کروڑ ڈالر سے زائد ہوگا۔
سیکریٹری تجارت نےبتایا کہ مالی سال کے 11 مہینوں میں 21 ارب 32 کروڑ کی برآمدات کرچکے، گزشتہ مالی سال کے مقابلےمیں 11 ماہ کی برآمدات ایک ارب ڈالرز زائد ہیں اور رواں مالی سال برآمدات سے 3 ارب ڈالر زائد زرمبادلہ ملے گا۔
یونس ڈھاگا کا کہنا تھاکہ سالانہ بنیاد پر برآمدات میں 15 فیصد اضافہ ہوا، تین مہینوں سے مسلسل 2 ارب ڈالر سے زائد برآمدات کررہے ہیں۔