کراچی: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ہم نے پرویز مشرف کو آنے کو کہا تو اس کا بھی سب کو خطرہ ہو رہا ہے لیکن پرویز مشرف سے کسی کو کیا خطرہ ہوسکتا ہے۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پرویز مشرف آئیں اور قانون کا سامنا کریں، کسی کے لئے خطرے کی بات نہیں ہونی چاہیے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کو 13 جون کو لاہور طلب کرتے ہوئے وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔
Tags پرویز مشرف، چیف جسٹس