اسلام آباد: تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے عام انتخابات کے لئے ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف پارٹی چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر شدید احتجاج کیا گیا۔
پی ٹی آئی کارکنان نے ٹکٹوں کی تقسیم کے خلاف نعرے بازی کی۔ کارکنان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 54 سے سرور خان کو ٹکٹ دینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ سرور خان بطور امیدوار قبول نہیں، این اے 54 پر سرور خان کی جگہ اجمل راجا کو پارٹی ٹکٹ دیا جائے۔