اسلام آباد:گزشتہ ارکان پارلیمنٹ کی جانب سےکاغذات نامزدگی اور ان کے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر شائع کرنے کی مخالفت کرنے پر اس بار الیکشن کمیشن نے سیاستدانوں کے اثاثوں کی تفصیلات اور نامزدگی فارم ویب سائٹ پر اپ لوڈ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ارکان پارلیمنٹ نے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی اور ان کے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر شائع کرنے کی مخالفت کی تھی اور اس سلسلے میں انہوں نے قانون سازی ہی نہیں ہونے دی۔
خیال رہے کہ 2013 میں بھی ایسا کوئی قانون نہیں تھاالیکشن کمیشن کاغذات نامزدگی اور اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر شائع کرے مگر الیکشن کمیشن نے اپنے آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے امیداروں کے کاغذات نامزدگی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کئے تھے۔