رواں سال مون سون کےپہلےحصےمیں زیادہ بارشیں ہونگی،محکمہ موسمیات

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک میں مون سون بارشوں کے حوالے سے پیش گوئی کردی ہےاور کہاہے کہ رواں سال مون سون کا پہلا حصہ دوسرے حصے کے مقابلے میں زیادہ طاقتور ہوگاجبکہ دوسرے حصے میں معمول سے کم ہونگی پاکستان کے جنوبی حصوں میں معمول کے مطابق بارشیں ہونگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کی بارشوں کا سلسلہ15جولائی سے 15ستمبر تک جاری رہے گا ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ موجودہ زائددرجہ حرارت کے پیش نظر پنجاب اور گلگت بلتستان میں زائد بارشوں کا امکان ہے جب کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں رواں سال معمول سے کم بارشوں کی توقع کررہے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پاکستان کے بیشتر علاقے خشک سالی کا سامناکررہے ہیں متعلقہ ادارے پانی ذخیرہ کرنے کے موثر اقدامات کریں۔