اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نےپارٹی ٹکٹوں کی تقسیم سے پیدا صورتحال پر پالیسی کیلئے پارٹی کی میڈیا اسٹرٹیجی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔
میڈیا اسٹرٹیجی کمیٹی کے اجلاس میں ن لیگ اور پی پی کی خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی پر تنقید کا جواب دینے کےلئے حکمت عملی بھی بنائی جائے گی ۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین اپنی میڈیا ٹیم کو خیبرپختونخوا کی سابقہ حکومت کی کارکردگی اجاگر کرنے کی حکمت عملی پر بات کریں گے ۔