نیویارک:اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہاکہ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی تعدادبڑھانے میں جلدبازی خطرناک ہےجبکہ پاکستان سلامتی کونسل کے غیر مستقل ارکان میں اضافے کاخواہش مند ہے۔
ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ عالمی مسائل کے حل کے لئے لچک اور سمجھوتوں سے کام لینا چاہئے،برازیل، جرمنی، بھارت اورجاپان کااٹل موقف عالمی ادارے کے لئے مناسب نہیں ہے۔