سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات اور ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے کہاکہ امیدواروں کی لسٹ مرتب کی جارہی ہے، اب تک کسی کو بھی ٹکٹ نہیں دیا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی اعلان ہوا ہےجبکہ جلد اعلان کردیا جائےگا۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ دوسری جماعتوں نے ٹکٹ دینے کا جو معیار رکھا وہ بھی عوام کے سامنے ہے، پی ٹی آئی کے اصل چہروں کو تلاش کرنا پڑتا ہے، تمام اے ٹی ایمز سرفہرست ہیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے 26 سو سے زائد واقعات ہوتے تھے اب نہیں ہوتے، عمران خان نے نگران وزیراعظم کو لوڈ شیڈنگ پر خط لکھا، نگران حکومت صاف شفاف الیکشن کروائے گی،جس سے جمہوریت مضبوط ہوگی۔