ٹکٹوں کی تقسیم پر ناراض کھلاڑیوں کا احتجاج،بنی گالامیں بھی مظاہرہ

بنی گالہ: ٹکٹوں کی تقسیم پر ناراض کھلاڑیوں کی بنی گالا میں نعرے بازی، دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے کارکن گجرانوالہ اور فیصل آباد میں بھی سراپا احتجاج ہیں۔
کھلاڑیوں نے پی پی 107 کے رضا نصراللہ گھمن کو پارٹی ٹکٹ دینے کے خلاف احتجاج کیا، پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے ضلع کونسل چوک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔
گوجرانوالہ میں بھی پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکنوں نے پریس کلب کے باہر ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے ٹکٹوں کی غلط تقسیم کیخلاف کارکنوں کی نعرے بازی بھی کی۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈ نے صابر راجہ کو راولپنڈی کے حلقے سے چودھری نثار کے مقابلے ٹکٹ دینے سے انکار کر دیا جس پر صابر راجہ نے کارکنوں کے ہمراہ بنی گالہ میں احتجاج شروع کر دیا۔
کارکنوں نے پارلیمانی بورڈ کا فیصلہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بورڈ نے میرٹ پر فیصلہ نہیں کیا اسے واپس لیا جائے۔